پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
Pakistan Stock Exchange surge
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی اور مختلف شعبوں میں خریداری کے رحجان غالب رہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں بہتری دیکھی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ اضافہ معاشی اعتماد اور سرمایہ کاری کے فروغ کی علامت ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی کے ساتھ 280 روپے 15 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ بہتری اور ڈالر کی قدر میں استحکام پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت اشارہ ہے، تاہم آئندہ دنوں میں مارکیٹ کا رجحان معاشی و مالیاتی پالیسیوں اور عالمی مارکیٹ کے حالات سے مشروط رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان، نئی قیمت کیا؟

سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر سرمایہ کاری کے فیصلے کریں تاکہ ممکنہ فوائد سے مستفید ہو سکیں۔

یہ اضافہ اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر دونوں کیلئے حوصلہ افزا خبر قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔