جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہرقائد میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
کمشنر کراچی کے مطابق زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی تاکہ عام شہریوں کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کی جا سکے۔
نوٹیفیکیشن میں تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ صارفین کو قیمتوں کی واضح معلومات دستیاب ہوں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کو مہنگائی سے بچانے اور مارکیٹ میں نرخوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے، کراچی میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے متعلقہ ٹیمیں ریگولر چیکنگ کریں گی اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور رنگ روڈ پر سفر مہنگا، ٹال ٹیکس میں اضافہ
تجارتی حلقوں نے نئی قیمتوں کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی اور صارفین کو فائدہ ہوگا۔
شہریوں نے بھی قیمتوں کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب وہ مناسب نرخوں پر چینی خرید سکیں گے۔