رپورٹس کے مطابق مرغی کا جو گوشت چند روز قبل 500 سے 550 روپے فی کلو میں دستیاب تھا، وہ اب مختلف علاقوں میں 750 سے 850 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اس تیز اضافے نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کیلئے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل بنا دیا۔
واضح رہے کہحکومت کی جانب سے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 670 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں اس نرخ پر گوشت دستیاب نہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی کارروائیاں نظر نہیں آ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی
دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ وہ خود بھی مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں، پولٹری دکانداروں کے مطابق پولٹری فارمرز انہیں مرغی زیادہ قیمت پر فراہم کر رہے ہیں، جس کے باعث وہ سرکاری نرخ پر گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔
پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ، موسمی اثرات اور سپلائی میں کمی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔