سوزوکی آلٹو 2026 کو پاکستان میں جنوری 2026 میں لانچ کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے، کمپنی کی جانب سے اس ماڈل کو جدید فیچرز اور بہتر ڈرائیونگ تجربے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
سوزوکی آلٹو 660 سی سی انجن، بہترین فیول ایوریج اور کم مینٹیننس کاسٹ کی وجہ سے پہلے ہی مڈل کلاس طبقے میں بے حد مقبول ہے، نئے ماڈل میں بھی یہی خصوصیات برقرار رکھی گئی ہیں، جس کے باعث اسے ایک بار پھر کنگ آف دی روڈ قرار دیا جا رہا ہے۔
سوزوکی آلٹو 2026 کے مختلف ویریئنٹس کی متوقع آفیشل ایکس فیکٹری قیمتوں کے مطابق آلٹو وی ایکس مینوئل کی قیمت 24 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آلٹو وی ایکس آر مینوئل 28 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی، جبکہ آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس آٹو میٹک کی قیمت 30 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس ایل آٹو میٹک کی قیمت 32 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، وجہ کیا بنی؟ جانیے
نئے ماڈل کے سپیڈومیٹر میں فیول ایوریج، انسٹنٹ فیول ایوریج، ڈسٹنس ٹو ایمپٹی اور فیول انڈی کیٹر جیسی تمام ضروری معلومات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیئرنگ کے ساتھ آٹومیٹک گیئر شفٹ، اینالوگ کلائمیٹ کنٹرول اور سامنے کی جانب دو کپ ہولڈرز بھی دیے گئے ہیں۔