سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
Gold price Pakistan today
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے سرمایہ کار اور صارفین دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے ہو گئی،اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے تک پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا ریکارڈ کیا گیا ،جس کے بعد ایک تولہ چاندی 78 روپے مہنگی ہو کر 6900 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کیا رجحان رہا؟ جانیے

 

 

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ سرمایہ کاروں کیلئے ایک موقع اور صارفین کیلئے مالی دباؤ دونوں کا باعث بن سکتا ہے۔

سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ سونے کی خریداری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیں، جبکہ صارفین کو غیر ضروری خریداری میں احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافے ملکی معیشت، عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور روپے کی قدر سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، جو آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں پر اثر ڈال سکتے ہیں۔