پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟ فی لیٹر کتنے کا ہوجائے گا
Petroleum prices cut Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی امید بڑھ گئی۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان جاری ہے، جس کے اثرات ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر تک نمایاں کمی متوقع ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی صنعتی شعبے، زراعت اور ٹرانسپورٹ کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ ڈیزل کا براہِ راست تعلق مال برداری اور پیداواری لاگت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیلئے بُری خبر

 

 

 

 

اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی عوامی توقعات کے مطابق تو نہیں، تاہم یہ بھی ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا تعین کل کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

عوام کی نظریں اس فیصلے پر مرکوز ہیں کہ آیا حکومت عالمی منڈی کے رجحان کا پورا فائدہ صارفین تک منتقل کرتی ہے یا نہیں۔