سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Gold prices Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی منڈی میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 10,700 روپے اضافے کے بعد454,262 روپے تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن  کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا9,174 روپے مہنگا ہو کر389,456روپے میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ کی عمر 16 سال کرنے کی تجویز، قرارداد جمع

11 دسمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 443,562 روپے رہی تھی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت107 ڈالر اضافے کے بعد4,319 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جس میں20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔