نجی بینک کی جانب سے پیش کی گئی یہ سہولت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عام شہریوں کے لیے نئی بائیک خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور موٹر سائیکلوں کو زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم ڈیلرز کی مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی
بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہونڈا کے تین مقبول CD 70، CG 125 اور CG 150 کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بغیر کسی سود کے فنانس کیا جا سکتا ہے۔ CD 70 کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کی ماہانہ قسط 26 ہزار 650 روپے ہو گی۔ اسی طرح CG 125 کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہے، جس پر 39 ہزار 750 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہو گی، جبکہ CG 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے اور اس کی ماہانہ قسط 76 ہزار 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بینک نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ اس اقساطی اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں، تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔ موٹر سائیکلوں کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہو گی اور یہ اسکیم صرف محدود مدت کے لیے دستیاب رہے گی۔
مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا [contactus@bankalfalah.com](mailto:contactus@bankalfalah.com) پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔ بینک کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری معاونت کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔