وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے او ایم سیز اور پٹرولیم ڈیلرز کے پٹرول اور ڈیزل مارجنز میں اضافہ کو منظور کر لیا ، اضافہ سالانہ افراط زر کے مطابق کیا جائے گا تاہم یہ 5 سے 10 فیصد کے درمیان محدود رکھا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق مارجن میں اضافے کا نصف حصہ 60 پیسے فوری طور پر ادا کیا جائے گا جبکہ باقی نصف ڈیجیٹائزیشن میں پیش رفت سے مشروط ہو گا ،پٹرولیم ڈویژن یکم جون 2026 تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کی جانب سے او ایم سیز اور ڈیلرز کا مارجن ایک روپیہ 10 پیسے سے بڑھا کر ایک روپیہ 28 پیسے تک فی لٹر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس وقت ایک لٹر پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پہلے ہی 7 روپے 87 پیسے منافع وصول کررہی تھیں جبکہ ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لٹر تھا۔
خیال رہے کہ پٹرولیم صارفین پہلے ہی پٹرول پر 16 روپے 51 پیسے اور اتنی ہی ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کو ادائیگی کررہے ہیں۔