توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد سولر سسٹمز کی جانب راغب ہو رہی تھی، تاہم زیادہ قیمتیں عوام کیلئے ایک بڑی رکاوٹ تھیں۔ اب تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کے بعد مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم جس کی قیمت کچھ عرصہ قبل تقریباً 6 لاکھ روپے تھی، کم ہو کر 5 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے۔
اسی طرح 7 کلو واٹ سولر سسٹم اب 6 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جسے متوسط گھرانے اپنی بجلی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے بہترین سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیس لوڈشیڈنگ، سوئی ناردرن کی وضاحت آگئی
10 کے وی کا سسٹم جو پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے میں فروخت ہوتا تھا، اب نمایاں کمی کے بعد 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے درمیان مل رہا ہے۔
یہ کمی کاروباری طبقے کیلئے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے کیونکہ زیادہ تر دفاتر اور چھوٹی فیکٹریاں اسی کیپیسٹی کے سولر سسٹمز استعمال کرتی ہیں۔
سب سے زیادہ فرق 15 کے وی سسٹم میں دیکھا گیا ہے، جو پہلے 14 لاکھ سے زائد میں ملتا تھا، مگر اب اس کی قیمت گھٹ کر 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے رہ گئی ہے۔