سونے کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں
gold prices
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کے روز اضافہ دیکھا گیا جو عالمی مارکیٹ میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں24 قیراط سونا 4, لاکھ 44ہزار4سو62 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا جو کہ3ہزار روپے یومیہ اضافہ ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق24 قیراط سونا فی 10 گرام کی قیمت بھی بڑھ کر3لاکھ81ہزار54روپے ہوگئی جس میں2ہزار 5سو 72روپے کا اضافہ شامل ہے اسی دوران22 قیراط سونا3 لاکھ 49ہزار3سو12 روپے فی 10 گرام پر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی سستی، مٹن اور بیف مہنگے، قیمتیں سامنے آگئیں

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں24 قیراط چاندی6ہزار72 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی72 روپے اضافے کے ساتھ جبکہ5ہزار2سوروپے فی 10 گرام میں فروخت ہوئی جس میں61 روپے کا اضافہ شامل ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈہزار2سو19 ڈالر فی اونس کے قریب ٹریڈ ہوا جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں13.1 ڈالر (0.31%) بڑھا ہوا ہے کیونکہ سرمایہ کار آنے والے امریکی افراطِ زر کے اعداد و شمار کا انتظار کر رہے ہیں۔