آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو کر 443,162 روپے پر آگیا، اسی طرح 10 گرام سونا 858 روپے کمی کے بعد 379,939 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کی مسلسل کمی نے زیورات کی خریداری کرنے والوں کو کچھ ریلیف فراہم کیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چاندی کے فی تولہ نرخ میں 81 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 6,085 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کے مقابلے میں چاندی کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا نے اپنا نیا ماڈل 2026 متعارف کرا دیا
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4208 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر انڈیکس میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں مزید کمی برقرار رہی تو مقامی قیمتیں بھی مزید کم ہو سکتی ہیں، جس سے سونے کی خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔