کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا،جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 465 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 107 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کے اعداد و شمار نے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہو کر 280 روپے 42 پیسے پر پہنچ گئی، ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، جس سے درآمدی مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان اور روپے کی مضبوطی ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہیں۔
سرمایہ کاروں نے ان دونوں عوامل کو ملکی معاشی استحکام کی علامت قرار دیا ہے، موجودہ صورتحال اگر برقرار رہی تو سرمایہ کاری کیلئے مزید مواقع پیدا ہو سکتے ہیں اور روپے کی قدر میں اضافہ درآمدات کے اخراجات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔