سونے کی قیمتوں میں اضافہ
gold
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): سونے کی قیمت میں پیر کے روز عالمی اور پاکستانی دونوں مارکیٹوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی قیمتوں میں اضافے اور سرمایہ کاروں کی مستقل دلچسپی کے باعث24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 2,700 روپے بڑھ کر 446,862 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت بھی2,315 روپے بڑھ کر 383,112 روپے ہو گئی۔

22 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت2,122 روپے اضافے کے ساتھ351,198 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 4,245 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں میں عالمی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اسی طرح کا رجحان دیکھا گیا جہاں 24 کیرٹ چاندی کی فی تولہ قیمت 54 روپے بڑھ کر 5,963 روپے ہو گئی جبکہ10 گرام چاندی کی قیمت 46روپے بڑھ کر5,112 روپے ہو گئی۔

ضرور پڑھیں