پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک کمی کا امکان
petrol prices Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث دسمبر 2025 کی پندرہ روزہ جائزہ رپورٹ میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمتوں کا ورکنگ تیار کر لیا ہے جسے جائزے کے بعد وزارتِ خزانہ کو بھیجا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر3.75 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں6.10 روپے کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں75 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.35روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: دودھ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

نومبر2025 میں پیٹرول 265.45 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 284.44 روپے فی لیٹر،لائٹ اسپیڈ ڈیزل 159.76 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 176.81 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہوا۔

دسمبر2025 کے لیے متوقع پیٹرول کی قیمتیں261.70 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 278.34 روپے فی لیٹر،لائٹ اسپیڈ ڈیزل 153.41 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 176.06 روپے فی لیٹر ہیں۔

وزارتِ خزانہ30 نومبر کی رات وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کرے گی جو1 دسمبر سے 15 دسمبر 2025 تک نافذالعمل رہیں گی۔