سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price Pakistan
Gold price Pakistan
کراچی: (ویب ڈیسک) مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4,092 ڈالر فی اونس ہو گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے اور ایک تولہ سونا 7,900 روپے مہنگا ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 6,773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے ہو گیا۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد ایک تولہ چاندی کی قیمت 177 روپے اضافے کے بعد 5,422 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی، فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کم ہو کر 4,013 ڈالر پر پہنچ گئی تھی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے میں دستیاب تھا۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 6,002 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر معمولی سستا

معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتیں عالمی سطح پر طلب و رسد، ڈالر کی قیمت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات کے مطابق مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں۔

سرمایہ کاروں اور سونے کے خریداروں کیلئے یہ خبریں اہم ہیں کیونکہ سونے میں قیمتوں کا اضافہ یا کمی براہِ راست مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔

عوام اور سرمایہ کار اس اضافے کے بعد سونے کی خرید و فروخت میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں اور مارکیٹ کی مستقبل کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔