کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 590 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 161,526 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 62 ہزار کی حد عبور کی تھی، تاہم دن کے اختتام پر کاروبار منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کی کمی کے بعد 280.65 روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر میں یہ معمولی کمی ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
ماہرین نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ فیصلے کریں، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور کرنسی کی مستحکم صورتحال ملکی معیشت کیلئے مثبت علامت ہے۔
اس موقع پر سرمایہ کاروں نے سٹاک ایکسچینج میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو ملکی معیشت کی مضبوطی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، اور توقع ظاہر کی گئی کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں مستحکم رجحان دیکھنے کو ملے گا۔