پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
فائل فوٹو
November, 16 2025
(ویب ڈیسک): حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا ہے لیکن اگلے پندرہ دنوں کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
فنانس ڈویژن کے بیان کے مطابق، پیٹرول کی قیمت بدستور265.45 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 284.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جو پہلے278.44 روپے تھی۔
نظرثانی شدہ قیمتیں نومبر کے دوسرے حصے تک مؤثر رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی
گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں2.43 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 263.02 روپے سے بڑھ کر 265.45 روپے ہوگئی تھی حالانکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔
اسی طرح دو ہفتے قبل ڈیزل کی قیمت میں 3.02 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس سے اس کی نئی قیمت 265.45 روپے ہوگئی تھی۔