پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی
فائل فوٹو
November, 15 2025
(ویب ڈیسک): پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں9,100 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت4,30,662 روپے مقرر ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں10 گرام 24 قیراط سونا7,799 روپے کمی کے بعد3,69,223 روپے میں دستیاب ہوا۔ اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونا بھی 7,152 روپے کمی کے بعد 3,38,466 روپے میں فروخت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی 8171 فیز 2 کا آغاز
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے جہاں سونا91 ڈالر کمی کے بعد4,083 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی مضبوط ہوتی عالمی کرنسیوں اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کا نتیجہ ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت209 روپے کم ہو کر5,313 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت4,555 روپے رہی۔