تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2 ہزار 543 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 59 ہزار 276 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی اقدامات، سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری نے مارکیٹ میں تیزی پیدا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس میں 1 ہزار 732 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگئی تھی، تاہم آج سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے باعث مارکیٹ نے زبردست ریکوری کی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 2 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی جبکہ اختتام پر تھوڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ روپے کے استحکام اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔