
تفصیلات کے مطابق آج برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 395 روپے ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ دنوں میں سب سے کم سطح ہے۔
مرغی کا زندہ فارم ریٹ 245 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 259 روپے، جبکہ پرچون ریٹ 273 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں کمی اور رسد میں بہتری کے باعث برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ چند ہفتے قبل یہی گوشت 450 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا، تاہم اب قیمتوں میں 50 سے 60 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طورخم بارڈر کھولنے کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں 50 فیصد کمی
فارمی انڈوں کی قیمت بھی معمولی کمی کے بعد 326 روپے فی درجن ہو گئی، سردی کے آغاز سے قبل انڈوں اور مرغی کی قیمتوں میں مزید استحکام متوقع ہے۔
صارفین نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورونوش میں اضافے کے بعد یہ کمی عوام کیلئے کسی ریلیف سے کم نہیں۔



