
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی عالمی قیمت 76 ڈالر 51 سینٹ سے کم ہو کر 73 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل پر آ گئی، جس کے بعد فی بیرل 2 ڈالر 80 سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول پر فی بیرل پریمئم میں 35 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جبکہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 65 پیسے، کسٹم ڈیوٹی میں 32 پیسے اور سمندری ڈیوٹی میں 51 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
مزید برآں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 19 پیسے کمی ہوئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی بیرل 74 سینٹ اور ریفائنری سطح پر 37 پیسے کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں اضافہ، گھی مزید مہنگا
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان 15 اکتوبر کو کو کیا جائے گا، جہاں حکومت عالمی مارکیٹ کے فرق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔