مہنگائی کی شرح میں اضافہ، گھی مزید مہنگا
حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے
حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.17 فیصد اضافہ ہوا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.34 فیصد ہو گئی ہے، گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں، 21 مہنگی جبکہ 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈے، مرغی، پیاز، گھی اور آٹا مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا

ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 8.92 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.25 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 5.74 فیصد، پیاز کی قیمت 7.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.86 فیصد، گھی کی قیمت میں 0.86 فیصد، گڑ کی قیمت میں 1.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سستی ہونے والی اشیاء میں آلو، ٹماٹر، ایل پی جی اور دال چنا شامل ہیں، آلو کی قیمت میں 0.93 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 11.34 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 1.29 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.35 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔