پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ، کتنے پوائنٹس نیچے آیا؟
Pakistan Stock Market
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کیلئے مشکل دن، مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کا شکار رہی۔

ہنڈریڈ انڈیکس دو دن میں 2800 سے زائد پوائنٹس گر کر سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈبو بیٹھا۔

رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی کا سلسلہ جاری رہا، جب 532 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 165,641 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کمی کے باعث مارکیٹ 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق مارکیٹ میں حالیہ گراوٹ کی بڑی وجہ سیاسی غیر یقینی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہے۔ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی نے بھی منفی رجحان کو تقویت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی اور انڈے دونوں مہنگے، نئی قیمت کیا؟

گزشتہ دو دنوں کے دوران مارکیٹ میں 2800 پوائنٹس سے زائد کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور کاروباری حجم میں کمی دیکھنے میں آئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر معاشی اور سیاسی حالات میں بہتری نہ آئی تو مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔ تاہم کچھ سرمایہ کار اسے خریداری کے نئے مواقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں، خصوصاً ان اسٹاکس میں جن کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں۔