
جاری کردہ اعاد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، جس کے بعد مارکیٹ میں اس کی نئی قیمت 482 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب برائلر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مارکیٹ میں انڈے 310 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:77 ویں سالگرہ، ہونڈا کا اپنے صارفین کیلئے شاندار آفر کا اعلان
تاجروں کا کہنا ہے کہ مرغی کے فیڈ اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ، سردیوں کے موسم کے قریب آتے ہی مانگ میں اضافے اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں یہ اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔
شہریوں نے مرغی اور انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔



