77 ویں سالگرہ: ہونڈا کا اپنے صارفین کیلئے شاندار آفر کا اعلان
 Honda HR-V Price
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) ہونڈا نے اپنی 77ویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کے لیے شاندار آفر اعلان کرتے ہوئے ایچ ای وی(HR-Ve) ہائبرڈ کی بکنگ پر مفت رجسٹریشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

 ہونڈا اٹلس کارز نے اپنی 77ویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کے لیے شاندار آفر کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق حال ہی میں متعارف کرائی گئی ہونڈا (HR-V e:HEV) ہائبرڈ کراس اوور پر محدود مدت کے لیے فری رجسٹریشن دی جائے گی۔ یہ سہولت 31 اکتوبر تک ملک بھر کی منظور شدہ ہونڈا 3S ڈیلرشپس سے بکنگ کرانے پر دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق (HR-V e:HEV) جدید ہائبرڈ سسٹم سے لیس ہے جو 131 ہارس پاور اور 253 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتا ہے جبکہ ایندھن کی اوسط 25 کلومیٹر فی لیٹر تک ہے جس سے یہ اپنی کیٹیگری میں سب سے موثر گاڑیوں میں شامل  ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورینٹو اور اسپورٹیج پر کیا کی جانب سے خصوصی آفرز کا اعلان

کمپنی کی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق HR-V کا وی ٹی آئی ویرینٹ 75 لاکھ 49 ہزار روپے وی ٹی آئی-ایس ماڈل 77 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہHR-V e:HEV ہائبرڈ 89 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کی بکنگ کے لیے 15 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔