سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
سونے کی قیمت روز بروز تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھونے لگی۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت روز بروز تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھونے لگی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ4 لاکھ 15 ہزار 278روپے کا ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 54 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 940 ڈالر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسان اقساط پر موٹرسائیکل حاصل کرنے کا سنہری موقع

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی عالمی وملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافےکے بعد 3 ہزار 886 ڈالر ہو گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے مہنگا ہوا تھا۔=