
ٹریڈنگ کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں انڈیکس میں فوری طور پر 551 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مارکیٹ نے 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور کی۔ اس وقت کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 169041 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ اضافے کی بڑی وجہ معاشی محاذ پر حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔ اسی کے ساتھ توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں نمایاں سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔
اس غیر معمولی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مزید بڑھنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا یہ ریکارڈ نہ صرف ملکی معیشت کیلئے حوصلہ افزا ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی بھی علامت سمجھا جا رہا ہے۔