
تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے کا ہوگیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 31 ہزار 361 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہو کر 3645 ڈالر پر جا پہنچا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
ذہن نشین رہے کہ 2 روز قبل مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے: نان بائی ایسوسی ایشن
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر بھی سونے کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ ان کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں سونا ایک بار پھر نئی ریکارڈ سطح عبور کرسکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کرتے وقت محتاط رویہ اپنائیں کیونکہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔



