شرح سود میں کمی: کاروں کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ
شرح سود میں کمی سے کاروں کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) نے تفصیلات جاری کر دیں
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) نے تفصیلات جاری کیں/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) شرح سود میں کمی سے کاروں کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) نے تفصیلات جاری کر دیں۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق رواں مالی سال کے دو ماہ میں 26 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، ایک سال پہلے کاروں کی فروخت کا حجم 17 ہزار 288 یونٹس تھا، جولائی اگست میں 17 ہزار 127 پسنجر کاریں فروخت ہوئیں، 7 ہزار 901 لائٹ کمرشل وہیکلز، وینز اور جیپس فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرین ای ٹیکسی کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

پاما کے مطابق الیکٹرک کاروں کی سیلز کا حجم 65 یونٹس رہا، 1000 سی سی سے کم انجن کی حامل 7 ہزار 126 کاریں فروخت ہوئیں، 1000 سی سی کی 783 کاریں فروخت ہوئیں، 1300 اور اس سے زائد سی سی کی 9 ہزار 218 کاریں فروخت ہوئیں، دو ماہ میں 913 ٹرکس،127 بسیں اور 2 ہزار 191 ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق 45 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 66 ہزار 962 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں، 573 الیکٹرک موٹر سائیکلیں بھی دو ماہ میں فروخت ہوئیں، دو ماہ میں 5 ہزار 639 تھری وہیلرز چنگچی اور رکشے فروخت ہوئے، دو ماہ میں آٹو انڈسٹری نے مجموعی طور پر 3 لاکھ ایک ہزار 498 گاڑیاں فروخت کیں۔