پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گئی
پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور پی ایس ایکس ہنڈرڈ ایک لاکھ 56 ہزار 87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروبار کے دوران ایک وقت میں پی ایس ایکس ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج پی ایکس ہنڈرڈ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 54 ہزار 944 پوائنٹس رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ڈیجیٹل پاک روپیہ‘‘ پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل تھے۔

انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے شیئرز مثلاً حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ڈی جی کے سی، لکی، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میزان بینک مثبت زون میں کاروبار کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔