
این آئی سی سیالکوٹ 12 سے 14 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط ہوگا، این آئی سی سیالکوٹ میں ایک وقت میں کم از کم 25 اسٹارٹ اپس کو جگہ دی جائے گی، انکیوبیشن سینٹر میں ورک اسپیس کانفرنس رومز، سیشن ہالز اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولیات ہوں گی۔
نیشنل انکیوبیشن سنٹر سیالکوٹ میں 25 فیصد کوٹہ خواتین اسٹارٹ اپس کیلئے مختص ہوگا جہاں کھیلوں کے سامان، سرجیکل اور میوزیکل آلات سمیت مقامی صنعت سے وابستہ اسٹارٹ اپس کو ترجیح دی جائے گی ۔
خیال رہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں انکیوبیشن سینٹرز قائم ہوچکے ہیں ، فیصل آباد اور حیدر آباد میں بھی نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے اثرات، اشیائے ضروریہ مہنگی
سیالکوٹ پاکستان کی چوتھی بڑی ضلعی معیشت ہے جس کا جی ڈی پی 13 ارب ڈالر ہے، سیالکوٹ ہر سال ڈھائی ارب ڈالر برآمدات کے ذریعے قومی خزانے میں حصہ ڈالتا ہے، دنیا کے آدھی سے زیادہ فٹ بال سیالکوٹ میں تیار ہوتے ہیں۔
این آئی سی سیالکوٹ کا مقصد روایتی بزنس ماڈلز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے، سیالکوٹ این آئی سی کے قیام کے حوالے سے اگنائٹ نے پروپوزلز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ، پروپوزلز جمع ہونے کے بعد کمپنیوں کے ٹیکنیکل اور فنائنشل اسکورز کا جائزہ لیا جائے گا۔



