
جمعہ کے روز انڈیکس 546 پوائنٹس بڑھ کر 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 47 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ روز یہ انڈیکس 147,343 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شیئرز میں خریداری کا رجحان ہے۔
حالیہ دنوں میں معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے ماحول میں اعتماد بڑھنے سے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 281.80 روپے سے کم ہوکر 281.70 روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کرنسی ڈیلرز کے مطابق درآمدی دباؤ میں کمی اور ترسیلات زر میں بہتری نے روپے کو سہارا دیا ہے۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ اگر حکومتی پالیسیوں میں تسلسل قائم رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید مستحکم ہو سکتی ہے، جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔