سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
Gold price hike Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے بڑھ گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے پر پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی منڈی کے رجحانات اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے جڑی ہوئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالرز مہنگا ہو کر 3 ہزار 399 ڈالرز پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹیز عائد کرنے کا فیصلہ

 

 

 

عالمی سطح پر سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات اور کرنسی مارکیٹ کی غیر استحکام کے باعث سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے دباؤ نے بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کو تقویت دی ہے، اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کا براہ راست اثر عام خریدار اور زیورات کی صنعت پر پڑے گا۔