
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ نے کرایوں میں کمی کے بعد ترمیم شدہ کرایوں کا ٹیرف بس اڈوں پر نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو سرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی اور ڈپٹی کمشنرز کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے، شہر کے جنرل بس سٹینڈ اور تمام اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامے آویزاں کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی عام آدمی کاحق ہے،استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہدایت کے مطابق نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، نئے کرایوں پر عملدرامد کے لئے خصوصی سکواڈز بھی قائم کردیے گئے۔
زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 10 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں، 7 گاڑیوں کے چالان جبکہ 80 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔