
تفصیلات کے مطابق 100 روپے والے انعامی بانڈ کا ڈرا نمبر 51 منعقد ہوا جس میں پہلی انعامی رقم 7 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ دوسرے انعام کے تین خوش نصیب جیتنے والوں کو 2 لاکھ روپے فی کس ملیں گے۔ تیسرا انعام رکھنے والے افراد کو 1,000 روپے فی بانڈ دیا جائے گا۔ انعامی بانڈ ہر پاکستانی شہری اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے دفاتر، نامزد بینک برانچز یا نیشنل سیونگز مراکز سے خرید سکتا ہے اور کسی بھی وقت بغیر کسی کٹوتی کے کیش کروا سکتا ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں 1,500 روپے والے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی منعقد ہوئی، جس میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ٹکٹ نمبر 790468 کو ملا۔ تین دوسرے انعامات، ایک ایک لاکھ روپے کے، ٹکٹ نمبر031085، 193673، اور 607650 کے نام نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن معرکہ حق: 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری
اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جس کی شرح فاتح کے فائلر یا نان فائلر ہونے کے مطابق مختلف ہے۔ فائلرز کے لیے 30 لاکھ روپے کے پہلے انعام پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس کٹتا ہے، جس کے بعد 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی نیٹ رقم ملتی ہے۔ دوسرے انعام کے ایک لاکھ روپے میں سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس کٹنے کے بعد 85 ہزار روپے وصول ہوتے ہیں۔ تیسرا انعام جیتنے والے کو 2,775 روپے ٹیکس کٹنے کے بعد 15,725 روپے ملتے ہیں۔
نان فائلرز کے لیے کٹوتی زیادہ ہے: پہلے انعام پر 10 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس کٹنے کے بعد 19 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔ دوسرے انعام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کٹوتی کے بعد 65 ہزار روپے، جبکہ تیسرا انعام جیتنے والوں کو بھی وہی 15,725 روپے ہی ملیں گے۔
دونوں ڈراز کے مکمل انعامی نمبر نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر باضابطہ طور پر جاری ہونے کے بعد دیکھے جا سکیں گے۔