
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹوں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونا بھی 171 روپے سستا ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 13 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے بھاؤ میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی جس بعد بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 3 ہزار 354 ڈالر پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت 59 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 72روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 491 روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، منگل کے روز سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔