
بٹ کوئن نے 1 لاکھ 15 ہزار 500 ڈالرز سے واپسی کرتے ہوئے 1 لاکھ 17 ہزار 500 اور 1 لاکھ 18 ہزار 800 ڈالر کی سطح عبور کر لی۔ بعد ازاں 1 لاکھ 20 ہزار 500 کی مزاحمتی حدود کو توڑ کر 1 لاکھ 22 ہزار 250 ڈالر تک پہنچا۔ تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور قیمت دوبارہ 1 لاکھ 20 ہزار 500 ڈالر سے نیچے آگئی۔ ساتھ ہی 1 لاکھ 19 ہزار 500 ڈالر پر قائم اہم بلش ٹرینڈ لائن بھی ٹوٹ گئی ۔
ماہرین کے مطابق بٹ کوئن اس وقت 1لاکھ 19 ہزار 250 ڈالر سے اوپر ٹرینڈ کر رہا ہے ، قریبی مزاحمت 1 لاکھ 19 ہزار 250 ڈالر جبکہ بڑی رکاوٹ 1لاکھ 20 ہزار 500 ڈالر پر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم اے سی ڈی میں بلش مومنٹم کمزور اور آر ایس آئی 50 سے نیچے آنے کے بعد ٹریڈرز کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے جبکہ مارکیٹ کا قلیل مدتی رجحان 1 لاکھ 20 ہزار پانچ سو ڈالرز کی سطح پر منحصر ہوگا۔