پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

مارکیٹ میں تیزی کی بدولت ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 147,000 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبور کر گیا، ٹریڈنگ انڈیکس میں 1,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آج ہنڈریڈ انڈیکس 1,622 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 147,005 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے آٹو، آئل اینڈ گیس، بینکنگ، ریفائنری اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں زبردست خریداری کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معیشت کے مثبت رجحانات اور عالمی مالیاتی صورتحال میں بہتری کی علامت ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے نہ صرف حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بلکہ مارکیٹ کی مجموعی حجم میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کامیابی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مزید استحکام اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔ مارکیٹ کی اس کارکردگی نے نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ معاشی ماہرین کو بھی خوش کر دیا ہے۔