بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ،کرپٹو مارکیٹ میں ترقی کی لہر

فائیل فوٹو
August, 8 2025
(ویب ڈیسک): بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی کی قیمت میں اضافہ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیرف کےنفاذ کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں مثبت رجحانات کے باعث جمعرات کو بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں یہ بحالی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نافذ کیے گئے جوابی ٹیرف کے نفاذ کے بعد دیکھنے میں آیا ۔
واضح رہے کہ بٹ کوئن میں ردو بدل کے باوجود مجموعی رجحان مثبت رہا۔ تاہم دیگر ڈیجیٹل کرنسیاں بھی اس اضافے سے مستفید ہو رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی
ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی کشیدگی میں پیش رفت اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری نے کرپٹو مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔ نیز دوسری جانب ٹیکنالوجی اسٹاک میں دباؤ برقرار ہے۔ آئی شیئرزایکسپینڈڈ ٹیک سافٹ وئیر سیکٹر ایکسچینج فنڈ گزشتہ ہفتے 3.6 فیصد کمی کا شکار ہوا جوکہ گزشتہ چار ماہ کی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ ہے ۔