
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 1456 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 139,869 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 138,383 پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں جاری مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا ثبوت ہے، جو حالیہ حکومتی پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آرہی ہیں،انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے سے کم ہو کر 282 روپے 85 پیسے پر آ گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان معیشت کے استحکام کی جانب اشارہ کررہا ہے، جس سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں میں مزید اعتماد پیدا ہو گا۔