
تفصیلات کے مطابق کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی پرچون قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جو کہ سرکاری حد 173 روپے فی کلو سے بہت زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) اور صوبائی حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے تمام شوگر ملز پر حکومت کے مانیٹرز کی فوری تعیناتی کا حکم دیا تاکہ اسٹاک کی نگرانی کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:گدھوں کا گوشت برآمد: چینی کمپنیوں کی لائسنس کیلئے درخواست
اگرچہ PSMA اور وزارت کے درمیان 14 جولائی کو ایک معاہدہ طے پایا تھا تاہم کئی ملز کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔ رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت ہول سیل قیمتیں 174 سے 178 روپے فی کلو کے درمیان ہیں جبکہ پرچون قیمتیں 190 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔