
پی آئی ایس پی حکام کے مطابق اس بار 13ہزار 500 روپے کی رقم مرحلہ وار مستحق خواتین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ خواتین جو پروگرام میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر ادائیگی کی تصدیق کر سکتی ہیں۔
بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ جن خواتین کی معلومات اپڈیٹ نہیں ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جا کر اپنی تفصیلات جلد از جلد درست کروائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچا جا سکے۔
مہنگائی کے ستائے خاندانوں کے لیے ریلیف کا قدم
ترجمان نے بتایا کہ یہ مالی امداد خاص طور پر اُن خاندانوں کے لیے ہے جو مہنگائی، بچوں کی تعلیم کے اخراجات اور راشن جیسے بنیادی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی معلومات مکمل اور درست رکھیں، کسی بھی جعلی ایجنٹ یا دھوکہ دہی سے بچیں اور صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیشل ذرائع سے ہی پیغامات کی تصدیق کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ امداد عوام کا حق ہے، اسے محفوظ طریقے سے حاصل کریں اور اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بنائیں، پروگرام کے تحت ملک بھر میں لاکھوں خاندانوں کو مالی ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔