تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، انکم ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

فائیل فوٹو
June, 27 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیتے ہوئے آئندہ سال 2025 تا 26 کے بجٹ میں اعلان کیا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ روپے یا اس سے کم تںخواہ رکھنے والے ملازمین پر انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
یہ فیصلہ قومی اسمبلی میں اس وقت پیش کیا گیا جب وزیر خزانہ بجٹ کے حوالے سے تقریر کر رہے تھے ۔
وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے، اور ان کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے ٹیکس پالیسی میں نرمی کی گئی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس فیصلے سے عام شہریوں کو مالی ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چوزوں کو لگژری آئٹمزمیں شامل کرنے کا فیصلہ
اقتصادی ماہرین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تنخواہ دار طبقے کی خریداری میں بہتری آئے گی اور ملکی معیشت میں مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی حکومت نے تنخواہوں پر ٹیکس سلیب میں تبدیلیاں کی تھیں، تاہم پہلی مرتبہ ایک واضح اور مکمل ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے جس سے سرکاری و نجی ملازمین کی ایک بڑی تعداد فائیدہ حاصل کرے گی۔