
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یہ کمی گزشتہ روز کے اس اضافے کے برعکس ہے جس میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی، گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 417 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، لیکن بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث مارکیٹ میں اعتماد کی کمی واضح نظر آئی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ جاری
مذاکرات کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔