
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نیا ایک ہزار روپے کا کرنسی نوٹ دکھایا گیا ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا تاہم اسٹیٹ بینک نے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) تمام مالیت کے PKR 10، 20، 50، 100، 500، 1,000، اور 5,000 کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کے لیے تیار ہے—جو 2025 کے دوسرے نصف میں شروع ہو رہا ہے، ممکنہ طور پر جولائی کے بعد۔
— ⷶMαι∂αн Mυнαммα∂ (@MaidahMuhammad) June 21, 2025
اس کا مقصد سیکیورٹی کو بڑھانا اور پاکستان کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے.… pic.twitter.com/2m4ajxEU6J
مذکورہ ”نئے“ نوٹ کی ویڈیوز 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہیں، خصوصاً ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر لوگ اسے بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ نوٹ 2024 میں خود ڈیزائن کیا تھا، جس سے اس کی اصلیت پر مزید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔
Viral New 1000 Rupees Currency Note – State Bank of Pakistan
— Ali Usama (@BlogsbyUsama) June 21, 2025
I want to clarify that this note was designed by me in 2024, and it is not real — it’s a fake note.
This design has been viewed over 10 million times in Pakistan in the last 24 hours. People are sharing it on TikTok. pic.twitter.com/BbpFPrL6KC
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹ جعلی ہے اور بینک کی جانب سے ایسا کوئی کرنسی نوٹ جاری نہیں کیا گیا، اگر کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جائے تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے، جس کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز اور میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائی جاتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غیر مصدقہ مواد سے محتاط رہیں اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔