نئے ٹیکسز کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں سامنے آگئیں
حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد معروف چینی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا
(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد معروف چینی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 1300 سی سی سے 1800 سی سی انجن رکھنے والی گاڑیوں پر دو فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں معروف چینی کمپنی ہیول جولیون، ایچ 6 اور ایچ 9 ماڈلز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ہیوال جولیون 1.5 ٹی پیٹرول کی نئی قیمت 81 لاکھ 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہیوال جولیون HEV ہائبرڈ اب 94 لاکھ 81 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ 6 ہزار روپے قسط پر بلاسود موٹر سائیکل حاصل کریں

ہیوال H6 1.5 ٹی پیٹرول کی نئی قیمت 92 لاکھ 80 ہزار 980 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ہائبرڈ ورژن یعنی ہیوال H6 HEV اب 1 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ہیوال H9 ڈیزل ماڈل کی قیمت میں سب سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اب یہ گاڑی 1 کروڑ 53 لاکھ سے 1 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے تک کے دائرے میں دستیاب ہو گی۔

گاڑیوں کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بجٹ اقدامات سے کار مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے جبکہ پہلے ہی درآمدی پابندیاں، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ آٹو انڈسٹری کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔