
نجی بینک اور اٹلس ہونڈا نے مشترکہ طور پر ایک انقلابی سکیم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت پاکستان بھر میں موٹر سائیکل کے خواہش مند افراد اب ہونڈا سی ڈی 70 انتہائی آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی مجموعی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو صارفین 3 ماہ سے لے کر 48 ماہ تک کے قسطوں کے پلان کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون صارفین کیلئے خصوصی مفت پیکج کا اعلان
اس سکیم کی خاص بات یہ ہے کہ نجی بینک کی جانب سے 3 اور 6 ماہ کی قسطوں پر صفر فیصد منافع کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جو کم مدت میں بائیک خریدنے والوں کے لیے ایک بڑی آسانی ہے۔ اس اسکیم کے تحت سب سے کم ماہانہ قسط 6 ہزار 448 روپے رکھی گئی ہے جو 48 ماہ کے پلان میں دستیاب ہے۔ اس سہولت سے خاص طور پر وہ افراد مستفید ہو سکیں گے جو کم آمدنی یا محدود بجٹ کی وجہ سے یکمشت ادائیگی نہیں کر سکتے تھے۔ یہ سکیم ان لوگوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو طویل عرصے سے اپنی سواری کا خواب دیکھ رہے تھے۔
یہ آفر یکم جون سے 30 جون 2025 تک آن لائن پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ صارفین آن لائن آرڈر دے کر ملک بھر کے مخصوص اسٹورز سے اپنی موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔ اس عمل کو آسان، شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے آن لائن سسٹم کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سہولیات متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے ایک بڑی سہولت ہیں، کیونکہ وہ قلیل ماہانہ ادائیگی کے ذریعے اپنی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ موٹر سائیکل جیسے روزمرہ کی اہم سواری کا اس طرح آسان حصول، لوگوں کی آمدورفت اور روزگار کے مواقع تک رسائی میں بھی بہتری لا سکتا ہے۔