
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 245 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے کا ہو گیا۔
جیولر ز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1925 روپے کی کمی آئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے دام گر گئے، عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی 3 ہزار 378 ڈالرز میں ٹریڈ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا، خام تیل اور ڈالر مہنگا
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی وقتی رجحان ہو سکتا ہے، حالیہ کشیدگی کے باوجود عالمی سرمایہ کاروں کا رجحان امریکی ڈالر کی طرف رہا، جس سے سونے کی طلب میں کمی آئی۔
دوسری جانب کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سونے کی قیمت میں کمی کو عوام نے خوش آئند قرار دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں اگر سونا کچھ حد تک سستا ہوتا ہے تو یہ عام متوسط طبقے کے لیے ایک امید ہے۔