سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold Price Drop Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مبذول کر دی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی قیمت 3,288 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے، جہاں 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے مطابق فی تولہ سونا اب 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 24 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 356 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 21 روپے کی کمی کے ساتھ 2 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور دیگر معاشی عوامل سونے کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ محتاط حکمت عملی اپنائیں اور مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔